پاکستانی سیاستدان نبیل گبول نے بالی ووڈ فلم دھرندر میں جمیل جمالی کا کردار ادا کرنے والے سینیئر بھارتی اداکار راکیش بیدی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ ایک انٹرویو میں نبیل گبول نے راکیش بیدی کے لیے احترام ظاہر کیا اور کہا کہ راکیش بیدی ایک آرٹسٹ ہیں۔ ہمارا دل، ہمارا خون، ہمارا چہرہ ایک جیسا ہوسکتا ہے، میں ان کے ساتھ پرسنل نہیں ہونا چاہتا۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ، راکیش نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ نبیل گبول کون ہیں؟
میں نے پاکستان کے سب سیاسی کیریکٹرز کو اپنے ذہن میں رکھا اور پھر ان کی ایکٹنگ کی تو میں ان سے صرف اتنا کہوں گا کہ انہوں کے میرا جو رول پلے کیا ہے اس میں کہیں کہیں سچائی تھی جو میرے ساتھ ہوا ہے۔ لیکن یہ رول پلے کرنے کے بعد آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ 2007 میں لیاری کا ایم این اے میں نہیں کوئی اور تھا۔
انہوں نے راکیش بیدی کے لیے مزید کہا کہ۔ میرا پیغام راکیش بیدی تک پہنچائیں کہ میں انہیں بطور سینئر اداکار بہت عزت دیتا ہوں اور میں ان سے محبت کرتا ہوں۔ لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ نبیل گبول چاپلوسی نہیں کرتا تھا، بلکہ وہ بڑا دبنگ اور مضبوط تھا، اس لیے آپ دبنگ رول ادا کرتے تو اچھا لگتا۔
واضح رہے کہ راکیش بیدی نے وضاحت کی تھی کہ جمیل جمالی کا کردار صرف نبیل گبول کی بنیاد پر نہیں بنایا گیا۔
