شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بلا تفریق 13 ہزار روپے فی حق دار خاندان یہ رقم فراہم کی جائے گی، 21 لاکھ سے زائد ایسے خاندانوں کو ادائیگیاں کی جائیں گی جو کسی سرکاری کفالت پروگرام کا حصہ نہیں۔ پہلے سے زیر کفالت ایک کروڑ خاندانوں کے لئے بھی 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں رقوم بلا تفریق تقسیم کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان پیکیج سے مستفید ہونے والے افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ ہو جائے گا جبکہ مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔ ہم نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے اشیاء کی فراہمی کا فرسودہ نظام ختم کر دیا ہے، جہاں معیار ناقص تھا اور عوام کو طویل قطاروں میں ذلیل ہونا پڑتا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو کی ایک منٹ کی کمائی کتنی ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی رمضان پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن 9999 قائم کر دی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 2025 میں رمضان پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو پانچ ہزار روپے دیئے گئے ، وزیراعظم کی ہدایت پر اس سال رمضان پیکیج کے تحت رقم 13 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
سو سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے پنجابی فوجیوں کو جنگی شہدا ء کا درجہ مل گیا

