Site icon bnnwatch.com

اس رمضان صدقہ فطر اور کفارہ کتنا ہوگا،اعلان ہوگیا

Ramadan Fitra and Kaffarah Amount

اس رمضان صدقہ فطر اور کفارہ کتنا ہوگا،اعلان ہوگیا

 اسلامی نظریاتی کونسل نے رمضان المقدس  2026میں صدقہ فطر اور روزے کے فدیہ اور کفارے کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

جو لوگ بیماری یا کسی شرعی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پاتے، وہ روزے کا فدیہ ادا کرتے ہیں۔ جبکہ جو بغیر کسی شرعی عذر کے روزہ توڑتے ہیں وہ سخت گنہگار تو ہوتے ہیں مگر انہیں اس کا کفارہ ادا کرنا ہوتا ہے۔

اس رمضان المبارک میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ صدقہ فطر کتنا ہوگا اور ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے اعلان کر دیا ہے۔

صدقہ فطر ہر فرد اپنی آمدن کے مطابق گندم، جو، کھجور، کشمش اور منقہ کی قیمت کی مناسبت سے ادا کر سکتا ہے۔وہ لوگ گندم کی قیمت کے حساب سے صدقہ فطر ادا کرتے ہیں، وہ اس سال فی فرد 300 روپے فطرانہ دیں گے۔جو کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر ادا کرنے والے 1110 روپے فطرانہ دیں گے۔کھجور کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر ادا کرنے والے اس سال 1800 روپے فی فرد فطرانہ ادا کریں گے۔

وہ لوگ جو کشمش کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر دینا چاہتے ہیں، وہ رواں برس 3800 روپے فی فرد کے حساب سے فطرانہ ادا کریں گے۔منقہ کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر ادا کرنے والوں کو فی فرد 5400 روپے ادا کرنا ہوگا۔

صدقہ فطر رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کسی بھی دن دیا جا سکتا ہے۔ تاہم نماز عید کی ادائیگی سے قبل اس کو ادا کرنا لازم ہے۔ وہ افراد جو بیماری یا کسی شرعی مجبوری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پاتے، انہیں ہر روزے کا فدیہ ادا کرنا ہوگا۔

گندم کی قیمت کے مطابق ایک روزے کا فدیہ 300 روپے اور 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار روپے ہوگا۔جو کی قیمت کی مناسبت سے ایک روزے کا فدیہ 1100 روپے جب کہ 30 روزوں کا فدیہ 33 ہزار روپے ہوگا۔

اسی طرح کشمش کے نرخ کی مناسبت سے ایک روزے کا فدیہ 3800 جب کہ 30 روزوں کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 14 ہزار روپے ہوگا۔کھجور کی قیمت کے مطابق ایک روزے کا فدیہ 1600 روپے جب کہ 30 روزوں کا فدیہ 48 ہزار روپے ہوگا۔جب کہ منقہ کے نرخ کے مطابق ایک روزے کا فدیہ 5400 جب کہ 30 روزوں کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 62 ہزار روپے فدیہ ادا کرنا ہوگا۔

بغیر کسی شرعی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ توڑنے والے فرد کو اس کی جگہ لگاتار 60 روزے رکھنا ہوتے ہیں یا جو نہیں رکھ سکتا اس کو 60 مستحق لوگوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے،

سونا مزید مہنگا

Exit mobile version