بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دانہ سر کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 40 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ کے مطابق بس تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری
ڈی سی کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ دانہ سر کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، لیویز، پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم تمام متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن جنگ کو ایک ہزار دن مکمل
وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
