Skip to main contentSkip to footer

تحریک انصاف میں اختلافات، اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم

تحریک انصاف میں اختلافات، اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے پیش نظر جماعت کی جانب سے ایک 6 رکنی مصالحتی اور رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اختلافات کے خاتمے اور تنظیمی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔ اسی طرح صوبائی وزراء مینا خان اور اکبر ایوب کے علاوہ پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی آبادی 2050 تک 39 کروڑ تک پہنچنے کا امکان

 

صوبائی سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا کے دستخط سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے اور تنظیمی ہم آہنگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹی پارلیمنٹ، پارلیمانی پارٹی اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطہ کاری کا کام بھی انجام دے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کمیٹی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی صدر اور تحریک تحفظ آئین کے لیے ایک مشاورتی فورم کے طور پر بھی کام کرے گی۔

Previous Post
ایران معاہدے پر فیصلہ نہ ہو سکا، امریکہ کی دوبارہ جنگ شروع کرنے کی تصدیق