Site icon bnnwatch.com

گھر میں 4لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر شہری کو 21دن قید

Petrol storage prison sentence

گھر میں 4لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر شہری کو 21دن قید

سری لنکا میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے واقعہ میں گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر شہری کو قید کی سزا ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے ضلع کورونیگالا کے علاقے کوبیگانے کے رہائشی 48 سالہ شخص کو غیر قانونی طور پر 4 لیٹر پیٹرول رکھنے کے جرم میں 21 دن قید اور تقریبا 1,500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

شہری کا موقف تھا کہ پیٹرول گھریلو استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ایندھن ذخیرہ کرنے پر پابندی کے دوران ملزم کو 4 لیٹر پیٹرول کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ شہری کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات(ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف سپلائیز) ایکٹ نمبر 34 آف 1979 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

شہری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیٹرول فروخت کے لیے نہیں رکھا گیا تھا،صرف گھاس کاٹنے والی مشین میں استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔وکیلِ صفائی نے مزید کہا کہ قانون کے تحت درست دستاویزات رکھنے والا رجسٹرڈ گاڑی مالک پیٹرول صارف کہلاتا ہے اور پیٹرول رکھنے کا مجاز ہے،

جبکہ قانون میں قابلِ اجازت مقدار واضح نہیں کی گئی، جس سے اتنی قلیل مقدار پر مقدمہ قائم کرنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھتا ہے۔۔

نیوکلیئر جنگ کے امکانات کافی روشن ہیں،سامعہ خان کی پیشگوئی

Exit mobile version