Skip to main contentSkip to footer

پشاور میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ

پشاور میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ

شہر پشاور کے گنجان آباد علاقوں، خصوصاً تھانہ پہاڑی پورہ، رنگ روڈ اور گردونواح میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔تازہ واقعہ کبوتر چوک کے قریب پیش آیا جہاں دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار جھپٹا مار گروہ ایک شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزمان واردات کے بعد نہایت اطمینان سے فرار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق فقیر آباد ڈویژن کے تحت آنے والا تھانہ پہاڑی پورہ آبادی کے لحاظ سے انتہائی گنجان علاقہ ہے، جہاں دن دہاڑے اس نوعیت کی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کبوتر چوک اور اطراف میں اکثر اوقات پہاڑی پورہ پولیس کی موبائل گشت اور ناکہ بندیاں موجود رہتی ہیں

مگر اس کے باوجود وارداتوں کا تسلسل تشویشناک ہے۔ رنگ روڈ پر اس سے قبل بھی موبائل چھیننے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، تاہم پولیس اب تک ان وارداتوں میں ملوث گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ پولیس فوری اور مؤثر اقدامات کرے

تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

 
Next Post
سابق سینیٹر تاج آفریدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Previous Post
سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق