Skip to main contentSkip to footer

سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پشاور موٹروے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سابق سینیٹر تاج آفریدی کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔ موٹروے پولیس اور ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔
سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جارہے تھے کہ بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، موٹر وے ترجمان کے مطابق گاڑی ایم ون کے قریب حادثے کا شکار ہوئی

سابق سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی میں اچانک مکینیکل فالٹ کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو عارضی طور پر بحال رکھا اور متاثرہ گاڑی کو سڑک سے ہٹا دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

 

میڈیا انڈسٹری کو درپیش مالی مشکلات حل کریں گے ،عطا تارڑ

 
Previous Post
میرین بنکرنگ کیلئے نیا ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرانیکا فیصلہ