Skip to main contentSkip to footer

پشاور میں افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن تیز کردیاگیا، درجنوں گرفتار

KP Afghan refugees operation halted

پشاور میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن کے حکم پر مختلف علاقوں میں بھرپور آپریشن جاری ہے۔ تمام خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران درجنوں افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے تمام تھانوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اگر کوئی پاکستانی شہری کسی افغان باشندے کو مکان کرائے پر دے گا تو متعلقہ مالک کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ

ذرائع کے مطابق بعض افغان باشندوں نے غیر قانونی طریقے سے قومی شناختی کارڈ بھی حاصل کیے ہیں۔ صوبہ بھر میں یہ آپریشن تیزی سے جاری ہے اور مزید سخت اقدامات متوقع ہیں۔ ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد سینکڑوں افغان مہاجرین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ گرفتار تمام افراد کو حوالات اور عدالت کے چکر سے نکال کر لنڈی کوتل میں قائم ہولڈنگ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی فنگر پرنٹس سکیننگ اور دستاویزات چیکنگ کے بعد انہیں فوری طور پر ملک بدر کردیا جائے گا

ذرائع کے مطابق کاروباری افراد اب صرف ویزا پر ہی پاکستان واپس آسکیں گے جبکہ غیر قانونی داخل ہونے والے افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے 6 ماہ قید سنائی جانے کا بھی امکان ہے۔ لنڈی کوتل کے ہولڈنگ سنٹر میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی افغان مہاجرین موجود ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر اپنے ملک واپس بھیجا جارہا ہے۔

افغانستان میں 274 خوارج ہلاک، 400 زخمی ہوئے، پاک فوج

Next Post
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس تنصیبات پر فتنہ الخواج کے حملے
Previous Post
ایران اور روس کی پاک افغان کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش