پاکستان کو عالمی بینک سے 10ارب 70کروڑ کا نیا قرضہ ملنے کا امکان
پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔اس حوالے سے دستاویز کے مطابق منصوبے میں ایشیئن انفراسٹریکچر بینک اوراسلامی ترقیاتی بینک بھی معاونت فراہم کریں گے،عالمی بینک نے پاکستان میں بلوں کی کم وصولی،سسٹم نقصانات اور ٹرانسمیشن رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کی ہے ۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان کا پاورسیکٹربجلی چوری سمیت بڑے مسائل کا شکارہے،پاورسیکٹر کے منصوبے کی مجموعی مالیت تقریبا 70 کروڑڈالرہے،مٹیاری سے رحیم یارخان تک 500 کیوی کی بڑی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کامنصوبہ شامل ہے،
مجوزہ منصوبہ 2026 سے 2035 پرمحیط 10 سال کے پروگرام کا حصہ ہے،بجلی کے نظام میں بہتری،بیٹری اسٹوریج اورنئی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا حصہ ہے،این ٹی ڈی سی میں اصلاحات کے لئے تکنیکی معاونت بھی دی جائے گی۔دستاویز کے مطابق ایشیئن انفراسٹرکچر بینک اوراسلامی ترقیاتی بینک بھی مالی مدد کریں گے،
منصوبے کامقصد پاکستان میں بجلی کا نظام مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی فراہمی زیادہ قابل اعتماد بنانے اور نجی شعبے کی شمولیت کے فروغ، توانائی کے اداروں میں گورننس بہتر بنانے پر زور دیا۔

