Site icon bnnwatch.com

 سولر صارفین کیلئے بری خبر، اضافی بجلی کے یونٹس پر ریلیف ختم

Pakistan solar net metering relief

وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی  ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو صفر یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کے ساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک نافذالعمل کر دیا گیا  ۔نئے طریقہ کار کے تحت اس چیک کے نفاذ کے بعد اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق اضافی بجلی سسٹم پر شامل تو ہو جائے گی، تاہم نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی جنریشن پر ریلیف بند کر دیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ منظور شدہ جنریشن لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے کی صورت میں ایکسپورٹ یونٹس پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا ہے۔

ایران کے تازہ حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ

Exit mobile version