Site icon bnnwatch.com

سال 2021 سے 2025 کے دوران ٹرینوں کو 448 حادثات پیش آئے

سال 2021 سے 2025 کے دوران ٹرینوں کو 448 حادثات پیش آئے

سال 2021 سے 2025 کے دوران ٹرینوں کو 448 حادثات پیش آئے،ان میں 164بڑے حادثات شامل ہیں۔ ان حادثات میں مجموعی طور پر 169 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوئے، حادثات میں 134 مسافر، 28 راہگیر اور 7 پاکستان ریلویز ملازمین بھی جان سے گئے۔ گزشتہ 5 سالوں کے مال بردار اور مسافر ٹرینوں کے کتنے حادثات ہوئے

خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سال 2021 سے 2025 کے دوران ٹرینوں کو 448 حادثات پیش آئے،مسافر ٹرینوں کو پیش آنے والے حادثات میں 164 بڑے حادثات تھے، 2021 میں 22، 2022 میں 18 اور 2023 میں 35 بڑے حادثات رونما ہوئے،2024 میں 40 جبکہ 2025 کے دوران ٹرینوں کو 49 بڑے حادثات پیش آئے۔

دستاویزات کے مطابق ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے 132، لیول کراسنگ پر تصادم کے 10 واقعات رونما ہوئے، ٹرینوں میں آگ لگنے کے 10، مسافر ٹرینوں کے مال بردار گاڑیوں سے ٹکرانے کے 2 واقعات رونما ہوئے، دستاویزات کے مطابق خوفناک حادثات میں مجموعی طور پر 169 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوئے

اسلام آباد میں نئی پابندیاں نافذ، مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند

 

حادثات میں 134 مسافر، 28 راہگیر اور 7 پاکستان ریلویز ملازمین بھی جان سے گئے، پاکستان ریلویز میں سالانہ اوسطاً 33 بڑے حادثات رونما ہوئے جن کی شرح 0.082 فیصد ہے۔

Exit mobile version