وفاقی دارالحکومت میں نئی انتظامی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں جن کے تحت آج سے مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں یکم جون 2026 سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور فارمیسیاں ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی اور معمول کے مطابق خدمات فراہم کرتی رہیں گی۔
تحریک انصاف میں اختلافات، اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو ایندھن کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔اسی طرح ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، تندور، کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری کی دکانیں رات 10 بجے بند کی جائیں گی۔مزید برآں شادی ہالز اور مارکیز کو بھی رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد توانائی کی بچت، شہری نظم و ضبط اور کاروباری اوقات کو بہتر بنانا ہے۔
