Skip to main contentSkip to footer

ایل پی جی کی قیمت کم نہ ہو سکی، صارفین 600 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 600 روپے کلو ہوگئی

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، سرکاری نرخ اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمت کے درمیان تقریبا 300 روپے فی کلو کا فرق برقرار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایل پی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن نے سکیورٹی خدشات اور سرحدی راستوں کی بندش کے باعث نومبر میں قیمتوں میں مزید اضافے اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے راستے ایل پی جی کی ترسیل جاری ہے تاہم بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث ایل پی جی بازرز کی آمد میں تاخیر ہورہی ہے۔ پہلے بازر تین سے چار روز میں پہنچتے تھے جبکہ اب انہیں منزل تک پہنچنے میں 10 سے 12 روز لگ رہے ہیں

سندھ میں پراپرٹی ریونیو بڑھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض عناصر من مانی قیمتوں پر گیس فروخت کررہے ہیں۔ایل پی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ مکرم وحید کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشات سے حکومت کو کئی ماہ سے آگاہ کیا جا رہا ہے، اوگرا حکام سے مذاکرات اور تحریری طور پر بھی مسائل کی نشاندہی کی گئی تاہم تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایل پی جی کی ترسیل کے لیے مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے بھی اوگرا اور سول ڈیفنس کے چھاپوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے دو روزہ علامتی ہڑتال کے ذریعے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پلانٹ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے، دکانداروں کو مہنگی گیس ملے گی تو وہ سستی کیسے فروخت کرسکتے ہیں

حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 227 ارب اضافی وصول کرلئے

ایک طرف جرمانے کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب ایل پی جی پمپس بھی اٹھا لیے جاتے ہیں۔ادھر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے رکشہ ڈرائیوروں کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں۔ رکشہ ڈرائیور عدنان سمیع خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اتنے پیسے بھی نہیں ہوتے کہ پورا ایک کلو ایل پی جی ڈلوا سکیں، کبھی 200 تو کبھی 300 روپے کی گیس ڈلوانا پڑتی ہے، ساری کمائی گیس پر خرچ ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس روزانہ ہزاروں روپے کے چالان کررہی ہے، دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے، صبح ناشتے کے بغیر گھر سے نکلتے ہیں اور اب فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ سواری ملتی نہیں اور اگر مل جائے تو کرایہ بھی پورا نہیں دیتی۔ ایل پی جی مہنگی ہونے سے دیگر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

 

اوگرا نے اکتوبر کے لیے آر ایل این جی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کردیا

اگلی پوسٹ
چین میں 13 فٹ طویل ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف
پچھلی پوسٹ
بابر اعظم کیلئے افسوسناک بات یہ ہے کہ وہ ٹیم میں تنہا ہیں، وقار یونس