ملک میں ہوشربا مہنگائی کے باوجودپاکستانیوں نے گزشتہ 3ماہ کے دوران طلائی زیورات ، سونے کی اینٹوں اورسکوں کی شکل میں 6.9 ٹن سونا خریدا جس کی موجودہ ریٹ کے مطابق مالیت250 ارب 64 کروڑ روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پاکستان میں زیورات کی تیاری کیلئے 3.1 ٹن سونا خریدا گیا، جس کی مالیت 112 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے
2027 کے لیے مجموعی بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں 21 اعشاریہ 5 ارب ڈالر
تولے کے حساب سے یہ مقدار 2 لاکھ 64 ہزار 957 تولے کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق انہی تین ماہ کے دوران سرمایہ کاری کی غرض سے 3.8 ٹن سونا اینٹوں اور سکوں کی شکل میں خریدا گیا، جس کی مالیت 138 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔دوسری جانب سال 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان میں سونے کی مجموعی خریداری 25.6 ٹن ریکارڈ کی گئی، جس کی موجودہ قیمت کے حساب سے مالیت 929 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ جنوری سے ستمبر کے دوران پاکستانیوں نے زیورات کی مد میں مجموعی طور پر 10.1 ٹن سونا خریدا، جبکہ سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کیلئے 15.5 ٹن سونا اینٹوں اور سکوں کی صورت خریدا۔

