Site icon bnnwatch.com

پاکستان میں سالانہ 93ہزار بچے ٹی بی کا شکار ہونے لگے

پاکستان میں سالانہ 93ہزار بچے ٹی بی کا شکار ہونے لگے
ہرسال پاکستان کے 93 ہزار سے زیادہ بچوں کا ٹی بی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کے مطابق یہ اعداد و شمار 3 اداروں کی مشترکہ کانفرنس میں پیش کیے گئے، جس میں پاکستان میں ٹی بی کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بچوں میں ٹی بی کی رپورٹ 3 اداروں کی منقعدہ مشترکہ کانفرنس میں سامنے آئی، پاکستان میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 69 ہزار ہے، پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں میں 14 فیصد بچے شامل ہیں،پاکستان ٹی بی کی بیماری سے متاثرہ دنیا کا پانچواں ملک ہے
مشرقی بحیرہ روم میں ٹی بی کا 73 فیصد بوجھ پاکستان پر ہے۔کانفرنس میں بتایاگیاکہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت، وزارت صحت اور ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے اشتراک سے بچوں کے علاج اوربیماری کے پھیلائو کوروکنے کیلئے مشترکہ اقدامات کیے جارہے ہیں،یہ کانفرنس ڈبلیو ایچ او،وزارت صحت اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

 

پاکستان میں ایبولا وائرس کا خطرہ انتہائی کم ہے، وزارت صحت
Exit mobile version