شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے اندر اندر دوسرا میزائل تجربہ کیا ہے، جس سے مشرقی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 14 مارچ 2026 کو شمالی کوریا نے تقریبا 10 بیلسٹک میزائل سمندر کی طرف داغے۔یہ میزائل پیانگ یانگ کے قریب سنان علاقے سے فائر کیے گئے۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر میں 3ہزار سال پرانا مقبرہ دریافت کرلیا
ان میں سے ایک میزائل تقریبا 340350 کلومیٹر تک گیا اور پھر جاپان کے سمندر میں گرا۔جاپان اور جنوبی کوریا نے کہا کہ میزائل ان کے اقتصادی سمندری زون کے باہر گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔اس سے چند دن پہلے بھی شمالی کوریا نے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جس کا مشاہدہ رہنما کم جونگ ان نے خود کیا۔ یہ تجربہ ایک نئے جنگی جہاز سے کیا گیا تھا تاکہ اس کی بحری حملہ صلاحیت کو جانچا جا سکے۔

