Skip to main contentSkip to footer

ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای روس کے ہسپتال میں زیرعلاج

Mojtaba Khamenei Russia Hospital

ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای روس کے ہسپتال میں زیرعلاج

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای شدید زخمی ہیں اور اس وقت روس کے ماسکو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔  ایک ایرانی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای اپنے تقرر کے بعد سے اب تک دو قاتلانہ حملوں ہوئے ہیں جن میں وہ شدید زخمی ہیں ۔

ایرانی پارلیمنٹ میں شہر جہرم کے نمائندے محمد رضا رضائی کوچی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق بتایا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای دو قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہے تاہم زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس ہسپتال میں زیرعلاج ہیں

جس پر عرب میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ولادمیر پیوتن کی پیشکش پر ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کو ماسکو کے ہسپتال منتقل کرکے علاج معالجے کی پوری سہولت مہیا کردی گئی ہے، محمد رضا رضائی کوچی نے مزید بتایا کہ مجتبی خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کے ہمراہ تھے جب سپریم لیڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا،

تاہم وہ اس میں بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب نئے سپریم لیڈر ایک ہسپتال میں موجود تھے اور وہ اس میں بھی محفوظ رہے تاہم انہیں شدید زخم آئے ہیں جس کے بعد ان کا خفیہ مقام پر علاج جاری ہے

 

نیتن یاہو زندہ یا ہلاک؟ اے آئی ویڈیو نے شکوک و شبہات بڑھادیئے

Next Post
نائیجیرین خاتون نے 10 لاکھ 70 ہزار تک گنتی گن کر ریکارڈ قائم کر دیا
Previous Post
آپریشن غضب للحق، مارے گئے افغان طالبان کی تعداد 684 ہوگئی