ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای روس کے ہسپتال میں زیرعلاج
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای شدید زخمی ہیں اور اس وقت روس کے ماسکو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ایک ایرانی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای اپنے تقرر کے بعد سے اب تک دو قاتلانہ حملوں ہوئے ہیں جن میں وہ شدید زخمی ہیں ۔
ایرانی پارلیمنٹ میں شہر جہرم کے نمائندے محمد رضا رضائی کوچی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق بتایا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای دو قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہے تاہم زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس ہسپتال میں زیرعلاج ہیں
جس پر عرب میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ولادمیر پیوتن کی پیشکش پر ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کو ماسکو کے ہسپتال منتقل کرکے علاج معالجے کی پوری سہولت مہیا کردی گئی ہے، محمد رضا رضائی کوچی نے مزید بتایا کہ مجتبی خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کے ہمراہ تھے جب سپریم لیڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا،
تاہم وہ اس میں بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب نئے سپریم لیڈر ایک ہسپتال میں موجود تھے اور وہ اس میں بھی محفوظ رہے تاہم انہیں شدید زخم آئے ہیں جس کے بعد ان کا خفیہ مقام پر علاج جاری ہے
