برطانیہ کی داخلی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیونے چین سے منسلک ایک تحقیقی ادارے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ برطانوی جامعات میں ہونے والی تحقیق کو چینی انٹیلی جنس کی تکنیکی صلاحیت بڑھانے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ غیرملک میڈیا کے مطابق ایم آئی فائیو نے اس معاملے پر ایک غیر معمولی عوامی الرٹ جاری کرتے ہوئے برطانوی جامعات کو چینی ادارے کے ساتھ تعاون کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ایم آئی فائیوکے مطابق چائنہ جنرل ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی جی ٹی آر آئی ) کے چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی کے ساتھ انتہائی مضبوط روابط ہیں۔برطانوی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد برطانیہ سے وابستہ ماہرینِ تعلیم نے CGTRI کے ذریعے فنڈ کیے گئے تحقیقی منصوبوں میں حصہ لیا، جن میں مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، خفیہ مواصلاتی نظام اور پیغامات یا معلومات چھپانے کی ٹیکنالوجی اسٹیگانوگرافی شامل ہیں۔
سائنسدانوں ںے مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت کرلیا
ایم آئی فائیو کا کہنا ہے کہ بعض برطانوی جامعات اور محققین نے ممکنہ طور پر نیک نیتی سے اس ادارے کے ساتھ کام کیا اور انہیں اس کے چینی انٹیلی جنس سے روابط کا علم نہیں تھا۔ تاہم ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ اس ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد یا ادارے برطانیہ کے سیکورٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کے خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔برطانوی سیکیورٹی وزیر ڈین جاروس نے ملک کی تمام جامعات کے سربراہان کو خط لکھ کر چینی ادارے کے ساتھ جاری تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ الرٹ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ چینی انٹیلی جنس برطانوی ماہرین کی تحقیق اور مہارت سے خفیہ طور پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب لندن میں چینی سفارتخانے نے برطانوی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
امریکا کا ایمرجنسی عملے کے سوا باقی سب کو فوری سعودیہ چھوڑنے کا حکم
چینی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی جامعات اور چین کے درمیان تحقیقی تعاون رضاکارانہ اور قوانین کے مطابق ہوتا ہے اور اس نوعیت کے الزامات دونوں ممالک کے تعلیمی و تحقیقی روابط کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ ایک طرف چین کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب برطانوی سیکیورٹی ادارے حالیہ برسوں میں چینی جاسوسی اور حساس معلومات تک رسائی کی کوششوں کے حوالے سے متعدد انتباہات جاری کرچکے ہیں۔ جون 2026 میں فائیو آئیز اتحاد کے ممالک نے بھی چینی انٹیلی جنس کی جانب سے آن لائن جاب پلیٹ فارمز کے ذریعے حساس معلومات رکھنے والے افراد کو ہدف بنانے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
خلائی مخلوق امریکی اہلکاروں کو قتل کیا تھا، سابق انٹیلی جنس افسر کا دعویٰ

