Skip to main contentSkip to footer

مئی پاکستانیوں کیلئے تعطیلات سے بھرپور مہینہ ثابت ہوگا

مئی پاکستانیوں کیلئے تعطیلات سے بھرپور مہینہ ثابت ہوگا

مئی 2026پاکستانیوں کیلئے تعطیلات سے بھرپور مہینہ ثابت ہونے کاامکان ہے، جہاں مختلف سرکاری چھٹیوں، ہفتہ وار تعطیلات، یومِ تکبیر اور عیدالاضحی کی ممکنہ چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 14سے 15دن تک چھٹیاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔مہینے کا آغاز ہی طویل تعطیلات سے ہوگا

کیونکہ یومِ مزدور یکم مئی کو جمعہ کے روز آ رہا ہے، اس کے ساتھ 2اور 3مئی (ہفتہ اور اتوار)کی تعطیلات شامل ہو کر سرکاری و نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں فراہم کریں گی۔مہینے کے آخر میں عیدالاضحی کے باعث مزید تعطیلات متوقع ہیں، اگر 17مئی کو چاند نظر آگیا تو عیدالاضحی 27سے 29مئی کے درمیان متوقع ہے

اس صورت میں ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر پانچ روزہ طویل وقفہ بن سکتا ہے۔تاہم اگر 17مئی کو چاند نظر نہ آیا اور ذیقعد کے 30دن مکمل ہوئے تو عیدالاضحی 28سے 30مئی کے دوران منائی جا سکتی ہے، ایسی صورت میں اتوار، 31مئی کی چھٹی بھی اس سلسلے میں شامل ہو جائے گی۔ مزید یہ کہ اگر حکومت پیر، 25مئی کو اضافی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تو یہ 23اور 24مئی کے ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل کر ایک طویل چھٹیوں کا سلسلہ تشکیل دے سکتی ہے۔

ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالاضحی کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

نوشہرہ میں تینوں افغان مہاجر کیمپس خالی کردئیے گئے

 
Next Post
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
Previous Post
نوشہرہ میں تینوں افغان مہاجر کیمپس خالی کردئیے گئے