Skip to main contentSkip to footer

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 50 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، آبادی کے سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا تو آنے والے برسوں میں یہ ملکی وسائل کو مزید تیزی سے بہا کر لے جائے گا۔۔ اور یہ صرف حکومتی اقدامات سے ممکن نہیں۔

عوام کو بھی اپنے حصے کی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ ایک انٹرویو میں وزیر مملکت صحت نے کہا کہ پچھلے 20 سے 50 سال میں شہروں کی آبادی تیزی بڑھی۔ اسلام آباد کی آبادی 4 لاکھ سے بڑھ کر 40 لاکھ تک پہنچ چکی ۔ لاہور اور کراچی میں بے ہنگم آبادی کے باعث انتظامی مسائل ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز دیہات میں سہولیات فراہم کر رہی ہیں تاکہ شہروں پر دبائو کم ہو۔وزیر مملکت صحت نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کی رفتار گھٹانا ضروری ہے۔ اس کے بغیر عوام کو خوراک، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں۔مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، ہر سال پاکستان میں تقریبا 60 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کیلئے ضروری ہے، پاکستان میں چائلڈ سٹنٹنگ کی وجہ تیز رفتار اضافہ ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ہر بچے کے لیے محفوظ جگہ کا قیام، چائلڈ پروٹیکشن کو مضبوط بنانے کی کوشش

 
Next Post
پرانے موبائل مہنگے نہیں ہونگے،امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس
Previous Post
مئی پاکستانیوں کیلئے تعطیلات سے بھرپور مہینہ ثابت ہوگا