Skip to main contentSkip to footer

ایک شخص کی وجہ سے ملکی تنا ئو ہے تو اسے باہر نکالیں، مولانا فضل الرحمن

ایک شخص کی وجہ سے ملکی تنا ئو ہے تو اسے باہر نکالیں، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام(ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے میثاق جمہوریت کی بات کی ہے تو آئیں آگے بڑھیں، آج پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظر آرہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں تھی،عمران خان کو باہر آنے دیں،اگر آج ایک شخص کی وجہ سے ملکی تنا ئو ہے تو اسے باہر نکالیں ۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ نواز شریف اور بے نظیر کے درمیان کیا تنا ئو نہیں رہا ہے،کیا ان کے درمیان صلح نہیں ہوئی، ان کاکہناتھا کہ محمود خان اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہے،اچکزئی نے مجھ سے ووٹ نہیں مانگا۔سربراہ جے یو آئی کاکہناتھا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط بے نظیر اور نواز شریف نے کئے تھے

میثاق جمہوریت میں طے نہیں ہوا تھا کہ ایک دوسرے کی حکومتیں نہیں گرائیں گے،میں آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کو باہر آنے دیں،اگر آج ایک شخص کی وجہ سے ملکی تنا ہے تو اسے باہر نکالیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مجھے کہا جاتا ہے کہ آپ تو عمران خان کے خلاف تھے اب اسکی رہائی کے مطالبات کررہے ہیں،میں کہتا ہوں کہ مخالف جیل میں ہاتھ پائو ں بندھا پڑا ہو اور میں اس کے خلاف بات کروں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے میثاق جمہوریت کی بات کی ہے تو آئیں آگے بڑھیں،آپ ان کیمرہ اجلاس بلائیں اگر آپ کو خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی والے ہنگامہ کریں گے

خیبرپختونخوا میں 9اور 10محرم کو موبائل سروس بند کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ

 

میں پی ٹی آئی والوں کی ضمانت دیتا ہوں وہ کچھ نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ اگر میں اور پی ٹی آئی اتنی مخالفت کے باوجود بہتری کی طرف سفر کرسکتے ہیں تو آپ بھی اپنے ہمسایہ کے ساتھ بات چیت کی طرف بڑھیں۔

Next Post
یوٹیوبرز، سوشل میڈیا سے کمائی کرنیوالوں پر5فیصد ٹیکس کی منظوری
Previous Post
پاکستان کی آبادی 24کروڑ 50لاکھ سے تجاوز کر گئی