Skip to main contentSkip to footer

لوئر چترال کے تمام تھانوں میں مددگار پولیس تعینات

لوئر چترال کے تمام تھانوں میں مددگار پولیس تعینات

لوئر چترال کے تمام تھانوں میں عوام کی سہولت، رہنمائی اور بہتر پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے مددگار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر کیے جانے والے اس اقدام کا مقصد تھانوں میں آنے والے شہریوں اور سائلین کو درپیش مشکلات کا ازالہ، ان کے مسائل کے حل میں معاونت اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔تعینات کیے گئے مددگار پولیس اہلکار تھانوں میں آنے والے شہریوں کی رہنمائی کریں گے اور انھیں پولیس سے متعلق مختلف امور کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کریں گے

اسرائیلی ہونے پر فخر نہیں، اسرائیلی اداکارہ کا لائیو شو میں اعتراف

یہ اہلکار سائلین کی شکایات اور مسائل سننے، انھیں متعلقہ افسران تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے ضروری معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی متعلقہ افسران سے ملاقات کے انتظامات میں بھی مدد کریں گے تاکہ عوام کو اپنی شکایات کے اندراج اور مسائل کے حل کے سلسلے میں غیر ضروری انتظار، مشکلات اور دفتری پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان کی جانب سے مددگار پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تھانوں میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ بلا امتیاز خوش اخلاقی، عزت و احترام اور شائستہ رویہ اختیار کریں بالخصوص بزرگ شہریوں اور خواتین کا خاص خیال رکھا جائے۔

 

نوشہرہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ شدید زخمی

اگلی پوسٹ
ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ
پچھلی پوسٹ
پاکستانی رکشے فلپائن کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار