ضلع لکی مروت کے علاقہ نورنگ بازار میں موٹرسائیکل میں نصب دھماکے سے 9 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، لکی مروت کے نورنگ بازار میں پھاٹک کے قریب رکشے میں رکھا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہےہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد زخمیوں کو خون دینے ہسپتال پہنچ گئی ہے، دھماکہ فتنہ الخوارج کی جانب سے معصوم شہریوں پر کیا گیا ہے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے، خوارج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک بھارت کی جانب سے حوالے کئے جانے کا امکان ہے
مزید پڑھیں
نوشہرہ میں درخت کے تنازعے پر خونریز تصادم، 7 افراد جاں بحق

