نوشہرہ کے علاقے میاں عیسی میں راستے میں درخت رکھنے کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چارسگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق راستے میں موجود درخت کے تنازعے پر مسلح فریقین آمنے سامنے آگئے
شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فریق سے چار بھائی جبکہ دوسرے فریق سے دو بھائی والد سمیت جاں بحق ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جاں افراد میں ایک فریق سے چار افراد سگے بھائی جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد سگے بھائی اور انکا والد شامل ہے

