مغربی ہوائو ں کا نیا سلسلہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیاجس کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہوائوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمی صورتحال کے پیش نظر گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متلعقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔چترال اپر و لوئر، سوات، دیر اپر، کوہستان اپر اور مانسہرہ سمیت بالائی اضلاع میں موجود گلیشیائی جھلیوں کے پھٹنے سے فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس گلیشیائی مقامات کی مسلسل نگرانی اور بروقت وارننگ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
مقامی آبادی اور سیاحوں کو ندی نالوں اور دریاں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی۔پی ڈی ایم اے نے کم نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی مشقیں کرانے، محفوظ انخلائی مراکز فعال رکھنے اور ریسکیو اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔پی ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ پانی کے بہا میں اچانک تبدیلی، کیچڑ یا پتھروں کی غیر معمولی آوازوں کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقام منتقل ہو جائیں۔
حساس علاقوں میں مویشیوں اور ضروری سامان کو محفوظ بلند مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جبکہ کمیونٹی الرٹ سسٹم فعال رکھنے پر زور دیا گیا۔این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو سمیت متعلقہ اداروں کو ممکنہ سڑک بندشوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنیٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔دوسری جانب دیر بالا میں گزشتہ شام شدید طوفانی بارش سے تھل کمراٹ رابطہ پل سیلابی پانی سے منہدم ہوگیا۔
پل منہدم ہونے سے سیاحتی مقامات جہاز بانڈہ، باڈگوائی سمیت ایک درجن دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔رابطہ پل منہدم ہونے سے پل کے دونوں جانب گاڑیاں پل عبور کرنے سے قاصر ہیں۔مقامی شہریوں، طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جہاز بانڈہ سے آنے اور جانے والے سیاح بھی پھنس گئے۔
مزید پڑھیں
