کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی موسمِ سرما امدادی مہم کی کامیاب تکمیل
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے پاکستان میں اپنی سالانہ موسمِ سرما امدادی مہم کے تحت 22,000 ونٹر کٹس کی تقسیم کامیابی سے مکمل کرلی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں مستحق اور کمزور طبقات کو شدید سردی کے دوران ریلیف فراہم کیا گیا۔
اس انسانی ہمدردی کے منصوبے کے تحت ملک کے 28 سرد ترین اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں 22,000 ونٹر کٹس تقسیم کی گئیں۔ یہ امداد اُن علاقوں میں فراہم کی گئی جو سخت موسمی حالات سے شدید متاثر ہوئے، جن میں خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، نیز پنجاب اور سندھ کے وہ منتخب علاقے شامل ہیں جہاں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک کم رہا۔

ہر ونٹر کٹ میں دو پالئیےسٹر رضائیاں، مرد و خواتین کے لیے گرم شالیں، اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو سخت سردی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔
منصوبے کی شفافیت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی انتطامیہ اور حیات فاؤنڈیشن کے ساتھ قریبی تعاون سے تکمیل کیا گیا۔
اس مشترکہ کاوش کے نتیجے میں 151,236 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جو پاکستان میں کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور سردی سے پیدا ہونے والی مشکلات کے تدارک کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کا واضح اظہار ہے۔
یہ بھی پڑھیں

