Site icon bnnwatch.com

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس، جان سینا کا رسل مینیا لڑنے کا اعلان

John Cena WrestleMania return announcement

ڈبلیو ڈبلیو ای نے جان سینا کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شائقین ایک یادگار ایونٹ کے لیے تیار رہیں۔ریکارڈ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے جان سینا نے ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے 3 ماہ بعد ریسل مینیا میں واپسی کا اعلان کردیا۔

جان سینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں تصدیق کی کہ وہ ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا 42 میں نظر آئیں گے۔تاہم اس بار وہ رِنگ میں نہیں بلکہ میزبان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ویڈیو میں جان سینا نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا سفر مختلف رہا،

لیکن اب وہ ایک نئی ذمہ داری کے ساتھ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسل مینیا جیسے بڑے ایونٹ کو میزبان کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس کردار کے لیے تیار ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی اس اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے سینا کو دی گوٹ قرار دیا اور کہا کہ شائقین ایک یادگار ایونٹ کے لیے تیار رہیں۔اس سے قبل بھی سینا نے اشارہ دیا تھا کہ وہ کمپنی میں اپنے نئے کردار پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جان سینا نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی آخری فائٹ کے بعد باقاعدہ طور پر رِنگ کو خیرباد کہا تھا۔

صوابی میں ڈیڈ لائن ختم ، کیمپوں سے مہاجرین کی گرفتاریاں شروع

Exit mobile version