Site icon bnnwatch.com

جاپان سے نصف مچھلی اور نصف انسانی مخلوق کی باقیات دریافت

Japan Half Fish Half Human Remains

جاپان سے نصف مچھلی اور نصف انسانی مخلوق کی باقیات دریافت

جاپان میں ایک پرانے گھر سے دریافت ہونے والی نصف مچھلی اور نصف انسانی جل پری نما باقیات نے ماہرین اور عوام کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ پراسرار ڈھانچہ جاپان کے شہر فوکوشیما کے ایک قدیم گھر سے ملا، جس میں تیز دھار دانت، بڑے ہاتھ اور مچھلی جیسی دم واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اس ہیبت ناک دریافت کو کچھ افراد جاپانی روایتی کہانیوں کی سچائی کا ممکنہ ثبوت قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کسی قدیم دور کا تیار کردہ نمائشی ماڈل بھی ہو سکتا ہے۔ محققین کے مطابق اس مخلوق کی شکل و صورت جاپانی دیومالائی کردار کپا سے کافی حد تک مشابہت رکھتی ہے،

جاپانی لوک کہانیوں میں کپا کو ایک خطرناک آبی مخلوق بتایا گیا ہے، جو تالابوں اور دریاں میں رہتی تھی اور انسانوں یا مویشیوں کو پانی میں کھینچ لیتی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت کی حقیقت جاننے کے لیے مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے، جس کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ آیا یہ واقعی کسی نامعلوم مخلوق کی باقیات ہیں یا محض ایک فنکارانہ تخلیق ہے۔

طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ، ناصر باغ کیمپ سے انخلا کا کل سے آغاز

Exit mobile version