Skip to main contentSkip to footer

خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا

Israel hacks traffic cameras targeting Khamenei

برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا۔رپورٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانیکی اسرائیلی انٹیلی جنس مہم کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے منصوبے کے تحت تہران کے ٹریفک کیمرے ہیک کیے گئے اور کئی سالوں تک ان کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل ہوتی رہیں۔رپورٹ کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی، مخصوص کیمرے سیکمپانڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ

الگورتھمز کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کی طرز زندگی، ان کے معمولات، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہیں اور کام کے راستے معلوم کییگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی میٹنگ کے وقت اور شرکا کی پیشگی اطلاع تھی۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہوگئے جس کے باعث حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔

دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، روس

Next Post
ایران نے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں، 1140ڈرونز سے حملے کیے
Previous Post
دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، روس