Skip to main contentSkip to footer

اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، تہران میں 3 دھماکے

Israel attacks Iran Tehran explosions

اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، تہران میں 3 دھماکے

اسرائیل نے دھمکیوں کے بعد بالاخر ایران پر متعدد میزائل داغ کر حملہ کردیا ہے ، تہران میں 3 مقامات پر دھماکے سنے گئے ہیں

اسرائیلی وزیر دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے ، تہران کی یونیورسٹی سٹریٹ میں 3 مقامات پر زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ ایران پر حملے کے بعد ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ اسرائیل میں بھی سائرن بجا کر شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی اطلاع دیدی گئی ہے

ایرانی میڈیا نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دھماکوں کی نوعیت نہیں معلوم ہوسکی اسلئے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران سے حملوں کے خطرات کے باعث ابتدائی حملہ کیا ہے جبکہ مزید میزائل بھی جلد داغے جائیں گے۔ اسرائیل بھر میں تمام سکول بھی بند کردیئے گئے جبکہ ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائی خارج از امکان نہیں ہے۔،

دھماکوں میں ہونیوالے جانی نقصانات کی تفصیل ابھی آنا باقی ہے

خلائی مخلوق موجود ہے، مگر زمین پر نہیں آئی، ناسا کے سائنسدان کا دعوی

Next Post
تہران میں وزارت انٹیلی جنس کے دفاتر کو نشانہ بنایا، اسرائیل
Previous Post
خلائی مخلوق موجود ہے، مگر زمین پر نہیں آئی، ناسا کے سائنسدان کا دعوی