Skip to main contentSkip to footer

تہران میں وزارت انٹیلی جنس کے دفاتر کو نشانہ بنایا، اسرائیل

Israel attack on Iran

تہران میں وزارت انٹیلی جنس کے دفاتر کو نشانہ بنایا، اسرائیل

اسرائیلی اخبار اور عرب میڈیا نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران

کے وزارت انٹیلی جنس کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے

میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پیشگی خطرات کی وجہ سے ابتدائی حملے ایرانی دارالحکومت تہران کی یونیورسٹی سٹریٹ میں موجود وزارت  انٹیلی جنس کے دفاتر کو کامیابی سے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے

اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ایران اسرائیل پر حملے کی تیاری کررہا تھا جس وجہ سے انٹیلی جنس وزارت کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں بھاری جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ تاہم ایرانی میڈیا نے بھی دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں کی نوعیت کے حوالے سے ابھی اندازہ لگانا باقی ہے

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کی تاریخ مدتوں پہلے ہی طے ہوچکی تھی، اسرائیل نے تہران میں مہرآباد ایئرپورٹ پر بھی بھاری میزائلوں سے حملہ کرکے متعدد جنگی جہازوں کو تباہ کردیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایران پر مزید حملے کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے

اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، تہران میں 3 دھماکے

Next Post
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے گھر پر میزائل حملہ ، وزیردفاع شہید
Previous Post
اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، تہران میں 3 دھماکے