ایرانے فورسز نے کویت میں کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیارہ ایف 15 مار گرایا ہے تاہم پائلٹ نے فوری طور پر ایجیکٹ کرکے خود کو بچالیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کا جنگی طیارہ ایف 15 کویت میں مارگرایا گیا ہے ، امریکی طیارہ کویت کے انڈسٹریل ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا ہے میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ محفوظ ہے تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوچکاہے، کویت کی میڈیا نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ آگ بجھانے والا عملہ اور فائر بریگیڈز طیارے کے حادثے کے مقام کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔ انڈسٹریل ایریا ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے
امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ
کویت کی جانب سے واقعے کی تصدیق اب تک سامنے نہیں آئی ہے تاہم غیر ملکی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کا پائلٹ زندہ ہے اور تاحال لاپتہ ہے جبکہ دوسری جانب ایرانی فورسز کی جانب سے پائلٹ کی گرفتاری کیلئے آپریشنزکا آغاز کردیا گیا ہے ، ایرانی فورسز کی جانب سے امریکی پائلٹ کی گرفتاری ایک بڑی فتح کے طور پر دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ پائلٹ کے بدلے کئی مطالبات منوانے کا امکان روشن ہوسکتا ہے۔

