آبنائے ہرمز مکمل بند، ایران کا خلاف ورزی کرنیوالوں کو نشانہ بنانیکا اعلان
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ایک سینئر مشیر نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا
۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈر انچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اگر کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب اسے تباہ کر دیں گے۔ایران نے یہ سخت مقف اسرائیل اور امریکا کی جانب سے حالیہ فضائی حملوں کے بعد اختیار کیا ہے ،
ایسی صورتِ حال میں تہران نے خبردار کیا ہے کہ خطے سے تیل کی ترسیل روک دی جائے گی اور آئل پائپ لائنز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جباری کا مزید کہنا ہے کہ ایران خطے سے ایک قطرہ تیل بھی باہر نہیں جانے دے گا، ایران کی اس دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 200 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
