Site icon bnnwatch.com

ایرانی حملوں میں امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

ایرانی حملوں میں امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطی میں امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران مشرقِ وسطی میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے بڑے حقائق سامنے آ گئے۔بی بی سی نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں خطے کے ممالک میں قائم کم از کم 20 امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری کے آخر میں شروع ہونے والی اس جنگ کے بعد سے ایران نے مشرقِ وسطی کے مختلف ممالک میں امریکی فوج کی انتہائی اہم اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ ان حملوں میں امریکہ کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا، جنگی طیاروں میں ایندھن بھرنے والے مراکز  اور ہینگرز تباہ ہوئے جبکہ انتہائی حساس اور مہنگے فوجی ریڈاروں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا۔

ایران معاہدے پر فیصلہ نہ ہو سکا، امریکہ کی دوبارہ جنگ شروع کرنے کی تصدیق

 

موجودہ تنازع کے دوران وائٹ ہاس اور پینٹاگون کی جانب سے بارہا یہ بیانات سامنے آتے رہے ہیں کہ امریکی اور اتحادی فورسز کے حملوں سے ایرانی فوج کا تقریبا صفایا ہو چکا ہے اور امریکی تنصیبات محفوظ ہیں۔ تاہم دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی بی سی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر امریکی حکام کے دعووں کی نفی کرتی ہیں۔

Exit mobile version