سعودی عرب میں حرمین شریفین میں استعمال کی گئی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ نمائش 19 ویں صدی کے دوران لگائی جانے والی چھ اقسام کی ٹائلوں سے متعلق ہے جو ایک عرصے تک مسجد الحرام کا حصہ رہیں، جو بہترین کاریگری کا نمونہ ہیں۔نمائش کے منتظمین نے بتایاکہ سفید پتھر کی یہ ٹائلیں 1881 بمطابق 1299 ہجری میں لگائی گئی تھیں
ان سفید پتھروں پر کی گئی خطاطی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم اور آپ کے چار خلفائے راشدین کے اسمائے گرامی شامل کیے گئے ہیں۔ سنگ مرمر کی ان ٹائلوں کی نمائش کے اہتمام کے علاوہ بھی تعمیرات کی تاریخ سے متعلق کئی اہم اور یادگاری نمونے رکھے گئے ہیں۔ یہ سب یاد گاریں حرمین شریفین سے متعلق ہیں۔ یہ یادگاری اشیا اور نوادرات کسی زمانے میں مسجد نبوی کی راہداریوں میں سجائے گئے تھے
سعودی عرب میں 1400برس قدیم حضرت عمر فاروق کے نام کاکتبہ دریافت
لیکن اب انہیں احتیاط کے ساتھ محفوظ رکھنے کے لیے الگ سے رکھا گیا ہے،اور زائرین کی دلچسپی کے لیینمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔نمائش میں دور نبوی سے لے کر سعودی دور تک کی تمام تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے، ایک خاص ترتیب کے ساتھ ان تعمیراتی نوادرات کو نمائش میں سجایا گیا ہے۔ یہ نمائش حرمین شریفین کی مختلف ادورا میں توسیع اور تزئین و آرائش کے علاوہ تاریخ کی بھی مظہر ہے۔
سعودی عرب میں عباسی دور کے 100زیورات دریافت
