Site icon bnnwatch.com

سعودی عرب میں 1400برس قدیم حضرت عمر فاروق کے نام کاکتبہ دریافت

عمر فاروق

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ منورہ کے علاقے المہد گورنری میں ایک نایاب اور تاریخی سنگی کتبے کی دریافت کا اعلان کیا ہے، جسے ابتدائی اسلامی تاریخ کے حوالے سے نہایت اہم دریافت قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق دریافت ہونے والے کتبے پر یہ عبارت درج ہے: اللہ عمر بن خطاب کا دنیا اور آخرت میں مددگار ہے۔ ہیریٹیج کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ کتبہ حجازی رسم الخط میں تحریر کیا گیا ہے، جو اسلامی تاریخ کے قدیم ترین عربی رسم الخطوں میں شمار

ہوتا ہے۔کمیشن کے مطابق یہ دریافت ابتدائی اسلامی دور کے تاریخی شواہد میں ایک اہم اضافہ ہے اور اس سے اس دور کی مذہبی، ثقافتی اور تحریری روایات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ماہرین آثارِ قدیمہ اور محققین کا کہنا ہے کہ اس نادر کتبے کی دریافت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کو مزید مستند انداز میں دستاویزی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگی۔سعودی ہیریٹیج کمیشن نے بتایا کہ دریافت شدہ کتبے کا تفصیلی سائنسی اور تاریخی جائزہ لیا جا رہا ہے

تاکہ اس کی عمر، پس منظر اور تحریر کے دور کا مزید درست تعین کیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق ایسے تاریخی آثار نہ صرف اسلامی تہذیب کے ابتدائی ادوار پر روشنی ڈالتے ہیں بلکہ مسلمانوں کے مذہبی ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب میں اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت، چٹانوں پر ابتدائی اسلامی دور کے شواہد

 
Exit mobile version