Skip to main contentSkip to footer

لبیک اللھم لبیک! مناسک حج کا آغازہوگیا، منیٰ میں خیموں کا شہرسج گیا

لبیک اللھم لبیک! مناسک حج کا آغازہوگیا، منیٰ میں خیموں کا شہرسج گیا

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج کا آغاز کرتے ہوئے خیموں کے شہر منیٰ کا رخ کرلیا، خیموں کا شہر سج گیا، روحانی ماحول میں عبادت اور لبیک کی صدائیں گونجتی رہیں۔حجاج کرام کی منیٰ آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا پیر کی شب تمام عازمین نے منیٰ میں قیام کرنے کے بعد آج منگل 9 ذی الحج کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لئے منیٰ سے عرفات کی جانب روانہ ہوں گے۔

میدان عرفات میں خطبہ حج سننے کے بعد ظہر، عصر ملا کر ادا کریں گے، وقوف عرفات کے بعد حجاج کرام مغرب کے بعد میدان عرفان سے مزدلفہ پہنچیں گے۔دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ اور اطراف میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے

جس کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ مناسک حج کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہے گا اور کھلے علاقوں میں گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے

جن میں بڑی تعداد فضائی راستے سے مکہ پہنچی ہے، 30 فیصد عازمین مکہ روٹ انیشی ایٹو کے ذریعے پہنچے، عازمین کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔ادھر مقدس مقامات پر عازمین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں سایہ دار جگہوں، کولنگ فینز اور طبی سہولیات میں اضافہ شامل ہے تاکہ عبادات کے دوران زائرین کو زیادہ سے زیادہ راحت فراہم کی جا سکے۔

 

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی یونیورسل نمبر متعارف کرا دیا گیا

 
Next Post
یوم عرفہ پر1993کے بعد پہلی بارنایاب فلکیاتی مشاہدہ ہوگا
Previous Post
پاکستان کی آبادی 2050 تک 39 کروڑ تک پہنچنے کا امکان