Site icon bnnwatch.com

سونے کی قیمت میں 6000 روپے کا بڑا اضافہ

Gold Price Increase in Pakistan

سونے کی قیمت میں 6000 روپے کا بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ21 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 573 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 46 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں سونا  5 ہزارڈالرفی اونس سے بڑھ گیا۔

دوسری جانب  چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت526 روپےبڑھ کر 10 ہزار 801 روپے ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان

Exit mobile version