Site icon bnnwatch.com

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان

Pakistan vs India T20 World Cup Match Boycott

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان

آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بنگلا دیش نے عدم تحفظ کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا اور دوسرے اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی آئی سی سی سے درخواست کی تھی جس پر آئی سی سی نے بنگلا دیش بورڈ کی درخواست نہ مانی اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرلیا۔

بنگلہ دیش ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر قائم

Exit mobile version