Skip to main contentSkip to footer

غیرملکی جوڑے نے قصور کے خاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی

غیرملکی جوڑے نے قصور کے خاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی

قصور میں ایک غیر ملکی جوڑے نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے غریب خاندان کو نسل در نسل جاری قرضی غلامی سے نجات دلا دی جس پر سوشل میڈیا صارفین اس اقدام کو انسان دوستی اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قرار دے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 130 برس سے قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا، خاندان کے بزرگ نے کئی دہائیاں قبل ایک بھاری قرض لیا تھا جس کے بعد خاندان کی آنے والی نسلیں بھی قرض کی ادائیگی کیلئے بھٹہ پر بغیر اجرت کام کرنے پر مجبور رہیں۔

ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد سخت اور غیر انسانی حالات میں اینٹیں بنانے کا کام کرتے رہے تاہم قرض کی رقم اور سود ختم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتا رہا۔ حال ہی میں پاکستان آنے والے ایک مغربی جوڑے نے خاندان کی حالت زار دیکھ کر ان کا مکمل قرض ادا کر دیا جس کے بعد خاندان کو غلامانہ مشقت سے آزادی حاصل ہو گئی۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب خاندان کی ایک خاتون نے خوشی اور تشکر کے جذبات سے مغلوب ہو کر غیر ملکی شخص کو گلے لگا لیا

سوشل میڈیا پر قصور کے اس واقعہ کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، صارفین کے مطابق انسانیت مذہب، نسل اور قومیت سے بالاتر ہے، کئی افراد نے اس امر پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ مقامی سطح پر کسی صاحبِ حیثیت شخص نے اس خاندان کی مدد نہیں کی۔ایک صارف نے کہاکہ انسانیت تمام مذاہب سے بڑی ہے ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ایک غیر ملکی جوڑا انہیں اس ہولناک قرض سے نجات دلانے آیا،

کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ پاکستان کے علاقہ قصور میں غریبوں کیلئے انصاف نہیں ہے۔صارفین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک میں موجود قرضی غلامی جیسے غیر قانونی اور غیر انسانی نظام کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ قصور سمیت ملک کے کسی خاندان کو نسل در نسل اس ظلم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین پر گرے آم اٹھانے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

Next Post
امریکا اور اسرائیل نے ایران پر نئے حملوں کی تیاری کرلی
Previous Post
خیبرپختونخوا میں گندم و گیس بحران، وزیراعلیٰ کی وفاق اور پنجاب پر شدید تنقید