Skip to main contentSkip to footer

عمرہ زائرین کیلئے بری خبر آگئی، اخراجات میں اضافہ

عمرہ زائرین کیلئے بری خبر آگئی، اخراجات میں اضافہ

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واوچر متعارف کرادیے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے یومیہ تقریبا 20 سعودی ریال مالیت کے لازمی نسک فوڈ واوچر متعارف کر ائے ہیں، یہ رقم براہِ راست مجموعی عمرہ ویزا فیس میں شامل کی جائے گی جس سے عمرہ ویزا کی فیس میں 500 سے 600 ریال تک مزید اضافے کا امکان ہے ، ۔پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس اپنے پیکجز اور نرخوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے یومیہ تقریبا 20 سعودی ریال مالیت کے لازمی نسک فوڈ واچر متعارف کرادیے ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ، کھانے اور دیگر سہولیات کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مربوط کیا جا رہا ہے

عمان جانیوالوں کیلئے خوشخبری، 14 روزہ مفت ٹورسٹ ویزا کا اعلان

 

اس سلسلے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقریبا 10 ہزار ریسٹورنٹس نسک ایپ سے منسلک کردیے گئے ہیں۔ ہر عمرہ زائر کو ویزا سے منسلک ایک منفرد کوڈ ملے گا جس سے منظور شدہ مقامات سے کھانا کھایا جاسکے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو معیاری اور منظم کھانے کی سہولت فراہم کرنا، غیر رجسٹرڈ خدمات کی حوصلہ شکنی کرنا اور عمرہ انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے تاہم یکمشت ادائیگی پاکستانیوں سمیت 4 ممالک کے شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے ، پاکستان، بھارت، مصر اور بنگلا دیش کے عمرہ زائرین کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق یکم ربیع الاول سے ہوگا۔ نئی پالیسی کے بعد عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں بڑا اضافہ ہوجائے گا

سعودی عرب نے سیاحوں کے لیے نیا پیکج ویزا متعارف کرادیا

 

جس کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس اپنے پیکجز اور نرخوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ، کھانے اور دیگر سہولیات کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مربوط کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقریبا 10 ہزار ریسٹورنٹس کو نسک ایپ سے منسلک کردئیے گئے ہیں۔ ہر عمرہ زائر کو ویزا سے منسلک ایک منفرد کوڈ ملے گا جس سے منظور شدہ مقامات سے کھانا کھایا جاسکے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو معیاری اور منظم کھانے کی سہولت فراہم کرنا، غیر رجسٹرڈ خدمات کی حوصلہ شکنی کرنا اور عمرہ انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے۔ پاکستان، بھارت، مصر اور بنگلا دیش کے عمرہ زائرین کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق یکم ربیع الاول سے ہوگا۔ نئی پالیسی کے بعد عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس اپنے پیکجز اور نرخوں پر نظرثانی کر رہے ہیں

کاغذ سے پہلے قرآنِ کریم کن چیزوں پر لکھا جاتا تھا؟ قرآن میوزیم میں نمائش

 

جبکہ دوسری جانب ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ مکہ توسیعی منصوبے کے باعث شاہراہ ہجرہ اور شاہراہ ابراہیم خلیل پر موجود ریسٹورنٹس ختم کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اب ہوٹلز کو بوفے سسٹم متعارف کرانے پر آمادہ کیا جائیگا اور زائرین کو باہر کے ریسٹورنٹس کی بجائے اپنے ہی ہوٹل میں معیاری کھانا دستیاب ہوسکے گا تاہم توسیعی منصوبے کے باعث ریسٹورنٹس ورکرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

 

 

 

دوستوں کو دبئی بلائیں، 3000 درہم کا فائدہ اٹھائیں

Next Post
سوات خود کش حملے کا مقدمہ درج ، حملہ آوور کا تعلق دیر سے نکلا
Previous Post
پاکستان کی سولر توانائی کی صلاحیت 38000 میگاواٹ تک پہنچ گئی