Site icon bnnwatch.com

فرقہ وارانہ بیانیہ روکنے کیلئے علما ء کردار ادا کریں’ فیلڈ مارشل

Field Marshal Asim Munir Statement

فرقہ وارانہ بیانیہ روکنے کیلئے علما ء کردار ادا کریں’ فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذہبی جذبات کا ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے’ ملک میں اتحاد، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ میں علما ء اپنا کردار ادا کریں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہلِ تشیع علما سے ملاقات کی جہاں قومی سلامتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علما کا کردار کلیدی ہے، غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کی روک تھام کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا، مذہبی جذبات کو تشدد کیلئے بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

کسی دوسرے ملک میں ہونے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانے جہاں کہیں بھی ہوئے انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ افغان طالبان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام نے مذہب کے نام پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی،

علمائے کرام نے ملک میں امن و استحکام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش 

Exit mobile version