Site icon bnnwatch.com

پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش 

Pakistan Mediates Iran US Tensions

پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عرب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایران پرحملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ دار بننے کا خواہاں ہے۔ عطا تارڑ نے کہا پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، پاکستان نے پہلے بھی تنازعات کے حل کیلئے کامیابی سے ثالثی کاکردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے وہ مختلف فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے اور ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ تعلقات میں توازن برقرار رہے ۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے افغان طالبان کا اسپتال پر بمباری کاالزام بے بنیاد قرار دیدیا اور کہا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فوج کے حملے دہشت گردی پھیلانے والے کیمپوں پرمرکوز رہے،  افغان طالبان پہلے بھی گمراہ کن خبریں پھیلاچکے ہیں۔

 

پی آئی اے کا طیارہ دبئی ایئرپورٹ پر میزائل حملے سے بچ گیا

Exit mobile version