Skip to main contentSkip to footer

یورپی ممالک میں شدید گرمی کے باعث سکول بند، ٹرین سروس معطل

یورپی ممالک میں شدید گرمی کے باعث سکول بند، ٹرین سروس معطل

یورپ کے کئی ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس سے نمٹنے کیلئے مختلف ممالک کے حکام مختلف قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت کی جانب سے جار ی الرٹ میں الکوحل کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے جبکہ سپین اور جرمنی میں سپورٹس کے کئی ایونٹ ملتوی کر دئیے گئے ۔اسی طرح برطانیہ میں ٹروپیکل نائٹس کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق پچھلے چند روز سے سامنے آنے والی گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت مسلسل ریکارڈ سطح کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سائنسدانوں نے واضح کیا ہے کہ بار بار آنے والی گرمی کی لہریں گلوبل وارمنگ کی علامت ہیں جو بنیادی طور پر کوئلہ، گیس اور تیل جلانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ خبردار بھی کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسی لہریں زیادہ متواتر، طویل اور شدید ہوتی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق فرانس میں گرمی کے باعث مشہور گلاس پیرامڈ کے نیچے ہونے والا موسیقی کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔ملک کے کچھ حصوں میں پہلے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ پیسو کے علاقے میں 42 اعشاریہ دو تک ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کی جانب سے 35 اضلاع جو ملک کا تقریبا ایک تہائی حصہ بنتا ہے، میں ریڈ الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے یہ تعداد 49 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ لوگ گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ حکام نے سینٹ مارٹن کینال میں تیراکی کی اجازت بھی دے دی ہے۔بیلجیئم میں درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز کر گیا جس کے بعد رائل میٹرولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف بیلجیئم کے سربراہ ڈیوڈ ڈیہنا نے خبردار کیا ہے کہ نہ صرف گرمی کا یہ سلسلہ اگلے ہفتے کے دوران بھی برقرار رہے گا

بلکہ ریکارڈ سطح تک بھی پہنچے گا۔ گرمی کی وجہ سے زیادہ رش والے مقامات کی ٹرینز بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔دارالحکومت میڈرڈ میں سعودی عرب کے خلاف ہونے والے فٹ بال میچ کے لیے عوامی سطح پر ہونے والی سکریننگ کو معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ دارالحکومت میں شدید گرمی کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ سپین اور پڑوسی ملک پرتگال میں لوگ ساحلوں کا رخ کر رہے ہیں اور حکام کی جانب سے لوگوں کو بغیر ضرورت باہر نہ نکلنے کا کہا گیا ہے۔سوئس محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 19 زخمی

 

اور بعض علاقوں کے لیے الرٹس بھی جاری کیے گئے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ گرمی کی یہ لہر کب تک برقرار رہے گی۔برطانوی محکمہ موسمیات جمعرات تک کے لیے شدید گرمی پڑنے کی وارننگ جاری کی ہے جس کے دوران درجہ حرارت 38 تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمے کا کہنا ہے کہ دن کے علاوہ رات میں بھی درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔

رائل میٹرولوجیکل سوسائٹی کا کہنا ہے کہ چند روز میں سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔سوسائٹی کی چیف بینٹلے لِز بینٹلے کے مطابق گرمی کی اس لہر کے صحت عامہ، انفراسٹرکچر اور دوسری سروسز پر منفی اثرات پڑیں گے۔

 

سعودی میوزیم میں400برس قدیم اسلامی جہاز رانی ورثے کا ریکارڈ محفوظ

Previous Post
سعودی میوزیم میں400برس قدیم اسلامی جہاز رانی ورثے کا ریکارڈ محفوظ