عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی
عیدالفطر پر شہری عیدی دینے کے لیے نئے کرنسی نوٹ لیتے ہیں اس بار بینکوں سے نئے نوٹ ملیں گے یا نہیں؟عیدالفطر کی خوبصورت روایتوں میں سے ایک اپنے چھوٹوں اور پیاروں کو عیدی دینا ہے، جو تحائف کی صورت میں بھی ہوتی ہے لیکن اکثریت نقد رقم دیتی ہے
جو نئے کڑک دار نوٹ ہوتے ہیں۔نئے نوٹوں میں عیدی دینے کے لیے شہری بینکوں سے مختلف مالیت کے نئے نوٹ حاصل کرتے ہیں۔ تاہم رواں برس عید سے قبل ہی سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔
اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نئے نوٹوں کا نہ صرف اجرا روک رہا ہے، بلکہ انہیں حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس کو بھی غیر فعال کیا جا رہا ہے۔ اس کے بجائے شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس میں پھیلائی جانے والی تمام افواہیں مسترد کر دی ہیں۔
اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کوئی بھی مستند اعلان ایک سرکاری بیان کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ پیغامات کو نظر انداز کریں۔
بینک نے عوام کو یقین دلایا کہ نئے نوٹوں کی دستیابی سے متعلق کسی بھی حقیقی اپ ڈیٹ کو اس کے مجاز میڈیا ریلیز کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا، جس سے عوامی معلومات میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

