Skip to main contentSkip to footer

دبئی میں شدید گرمی ،گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات

دبئی میں شدید گرمی ،گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات

پوری دنیا سمیت عرب خطہ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، انتہائی گرم موسم میں گاڑیوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دبئی پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بلند درجہ حرارت کے دوران معمولی غفلت بھی گاڑی میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق موسمِ گرما میں گاڑیوں میں آگ لگنے کی عام وجوہات میں ناقص برقی وائرنگ، ایندھن یا تیل کا رسا، بروقت دیکھ بھال نہ کرانا، خراب بیٹری، انجن کا حد سے زیادہ گرم ہونا اور گاڑی کے اندر آتش گیر اشیا چھوڑ دینا شامل ہیں۔ خاص طور پر لائٹر، پاور بینک، ایروسول اسپرے، گیس سلنڈر اور دیگر دبا والے کنٹینرز بند گاڑی میں شدید گرمی کے باعث خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

پولیس نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا ہے کہ گاڑی کی باقاعدہ سروس اور برقی نظام کا معائنہ کرائیں۔ انجن آئل، کولنٹ اور بیٹری کی حالت چیک کرتے رہیں اور گاڑی کے اندر آتش گیر یا دبا والی اشیا ہرگز نہ چھوڑیں۔اسی طرح معیاری فائر ایکسٹنگوشر گاڑی میں رکھیں اور اس کی مدتِ استعمال چیک کریں۔اگر دھواں یا جلنے کی بو محسوس ہو تو فورا گاڑی محفوظ مقام پر روک کر انجن بند کریں اور متعلقہ ہنگامی اداروں سے رابطہ کریں۔دبئی پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ گرمی کے مہینوں میں معمولی احتیاط نہ صرف قیمتی املاک کو نقصان سے بچا سکتی ہے بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پاکستانی کاروباری افراد کیلئے عالمی منڈیوں کے دروازے کھل گئے

 

اسی لیے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی گاڑی کی فنی حالت ضرور جانچیں اور کسی بھی خرابی کو نظر انداز نہ کریں۔

 

پیرس کے سرد خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوگئی

Next Post
فیفا ورلڈکپ، ٹرمپ کی فائنل میں شرکت کی تصدیق، فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے
Previous Post
پیرس کے سرد خانوں میں لاشیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوگئی