Skip to main contentSkip to footer

چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی

China assures full support Iran

چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی

چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین ایران کی خودمختاری، سیکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، چین کو لڑائی پھیلنے سے متعلق گہری تشویش ہے۔ترجمان نے کہا کہ فریقین فوجی آپریشنز روکیں، لڑائی کے پھیلا سے بچیں، چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔

خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا

Next Post
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کیطویل جنگ کی تیاری کرلی
Previous Post
ایران نے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں، 1140ڈرونز سے حملے کیے