Site icon bnnwatch.com

دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل برج العرب کو بند کرنے کا اعلان

دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل برج العرب کو بند کرنے کا اعلان

دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل برج العرب کو مرمت کے لیے 18 ماہ بند کرنے کا اعلان کردیاگیا۔ دبئی کا مشہور لگژری ہوٹل برج العرب،جو اپنی منفرد کشتی نما ساخت اورشاندار ڈیزائن کی وجہ سیدنیا بھرمیں پہچانا جاتا ہے،اب ایک بڑی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہونے جارہا ہے،برج العرب ہوٹل کی 1999 کے بعدپہلی بڑی مرمت کا آغاز ہورہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے  کہاگیا ہے کہ مرمت کے دوران کشتی نما ہوٹل کی منفرد ساخت کو برقرار رکھا جائے گا، ہوٹل کے اندرونی ڈیزائن اور طرزِ تعمیر کو محفوظ بنانے پر توجہ دی جائے گی۔برج العرب کی تعمیر سے پہلے سمندر میں ایک مصنوعی جزیرہ بنایا گیا،

جو جمیرہ بیچ سے تقریبا 280 میٹر دور ہے،ہوٹل کیاندرونی حصوں میں 24 قیراط سونے کی تہہ بڑے پیمانے پراستعمال کی گئی ہے،جوستونوں، دیواروں اور دیگر سجاوٹی حصوں کو شاہانہ انداز دیتی ہے۔ہوٹل میں تقریبا 30 اقسام کے قیمتی پتھر اور سنگِ مرمراستعمال کیے گئے ہیں،جن میں اطالوی اسٹاچوریو ماربل بھی شامل ہے،جو کلاسیکل فنِ تعمیر سے جڑا ہوا ہے۔

لداخ کے شناختی کارڈ میں ترمیم، سٹیٹ کے خانے میں جموں کشمیر کی جگہ لداخ درج

 

Exit mobile version